آؤ لوگو سب ملکر اک شجر لگاتے ہیں
سر پہ ٹھنڈی چھت والا ایک گھر بناتے ہیں
گرمیوں کی چھاؤں ہیں ، سردیوں کا ایندھن ہیں
کون کہتا ہے یہ پیڑ پھل نہیں بناتے ہیں؟
لبوں پر دشمنی کے تذکرے اچھے نہیں لگتے
سماعت کو یہ کڑوے ذائقے اچھے نہیں لگتے
مری آنکھوں میں ایسے جھلملاتے ہی رہیں آنسو
چراغوں سے یہ خالی طاقچے اچھے نہیں لگتے
مدارس میں یہ رہنے والے بچے ہیں بہت اچھے
کلام رب کے پڑھنے والے بچے ہیں بہت اچھے
مدارس میں انہیں الفت محبت ہی سکھاتے ہیں
وفا میں آگے بڑھنے والے بچے ہیں بہت اچھے
اے لوگو سبھی متحد تم ہو جاؤ
کہ جنت کی وادی کو جنت بناؤ
خزاں کے پجاری شیطاں کو بھگاؤ
بہار اخوت سے گلشن سجاؤ
وہ صیاد کو سبق ایسا سکھا دو
قفس توڑ کر سارے پنچھی اڑا دو
غموں کے گرداب میں گِھرا ہوں، مجھے بچا لے
مرے خدایا مَیں تھک چکا ہوں، مجھے بچا لے
کبھی تھا جس کو مَیں دل سے پیارا، بہت ہی پیارا
اب اس کے دل کا ہی مسئلہ ہوں، مجھے بچا لے
پاک سیٹ ایم ایم ون کے نام سے پاکستان کا دوسرا خلائی مشین الحمداللہ لانچ کر دیا گیا. یہ پانچ ٹن وزنی پاکستانی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے . تین سے چار دن کے سفر کے بعد یہ سیٹلائیٹ زمین سے 36000 کلومیٹر بلند خلا میں پہنچے گا…
میرا رب تتلیوں کے پر پہ رنگوں کو سجاتا ہے
میرا رب جگنوؤں کو روشنی کرنا سکھاتا ہے
میرا رب ان خلاؤں کے اندھیروں سے ڈراتا ہے
میرا رب چاند تاروں سے سفر آساں بناتا ہے