براؤزنگ ٹیگ

urdu poetry beautiful

وحشتوں کا علاج ممکن ہے …. ہو اگر دید آج ممکن ہے | خوبصورت اردو شاعری

وحشتوں کا علاج ممکن ہے ہو اگر دید آج ممکن ہے میں محبت کے واسطے حاضر آپ کا مجھ پہ راج ممکن ہے شاہزادی غلام کو چاہے !!! یہ حسیں امتزاج ممکن ہے ؟! تھک چکا ہو جو دل محبت سے ایسے دل کا مساج ممکن ہے ؟ بیٹیاں پاسکیں محبت کو کوئی…

اس کے پاؤں پڑوں؟ یہ انا تو نہیں وہ بھی اک آدمی ہے خدا تو نہیں | دلکش اردو شاعری

اس کے پاؤں پڑوں؟ یہ انا تو نہیں وہ بھی اک آدمی ہے خدا تو نہیں فیصلہ کر کے تو کیوں پریشان ہے میرے لب پر کوئی حرفِ لا تو نہیں اشک تپ تپ کے آتے ہیں رخسار پر میری آنکھوں میں کرب و بلا تو نہیں ؟ جانے والے ترے ہجر کی قید میں گھٹ گیا…

اک زیست بنانے کے خاطر ہر راز چھپایا ہوتا ہے | خوبصورت اردو شاعری

اک زیست بنانے کے خاطر ہر راز چھپایا ہوتا ہے آتے ہی نہیں مشکل میں کبھی وہ جس کو بلایا ہوتا ہے ہر غم کو اکیلے سہنا ہے اس شخص سے بچ کر رہنا ہے لفظوں کا لبوں پر جس نے ہر اک رنگ سجایا ہوتا ہے امید کبھی نہ لگانا تم، ان اہل زماں سے خیر ملے…

کسی کو سوچ رہا ہوں ، بہت اداس ہوں میں | اداس اردو شاعری

کسی کو سوچ رہا ہوں ، بہت اداس ہوں میں یہ اور بات ہے مجمعے میں خوش لباس ہوں میں زمانہ اپنی طرف کرنے کا ہنر ہے مجھے اسے نہ پا سکا ، بد ذائقہ مٹھاس ہوں میں کئی چراغ بجھا کر جلایا ہے خود کو کسے خبر تھی اندھیرے کا انعکاس ہوں میں نہ…

سچ اگر بولیں تو دھتکار دیے جاتے ہیں | اردو انقلابی شاعری

سچ اگر بولیں تو دھتکار دیے جاتے ہیں حق کے شیدائی یہاں مار دیے جاتے ہیں سورما کوچ کیے جاتے ہیں سب دنیا سے ننگ ہاتھوں میں وہ تلوار دیے جاتے ہیں حرمتِ دین پہ شمشیر سے لڑنے والے اپنے قدموں تلے دستار دیے جاتے ہیں مر گئ غیرتِ…

میری رفیقہ ابھی تو کتنی وفاؤں کا ہے حساب باقی | بیوی کے نام شاعری

میری رفیقہ ابھی تو کتنی وفاؤں کا ہے حساب باقی وہ جن کو تعبیر مل نہ پائی ابھی تو کتنے ہیں خواب باقی جو کھل کے بھی مسکرا سکے ناں ابھی ہیں کتنے گلاب باقی ابھی ہیں کتنے سوال قائم ابھی ہیں کتنے جواب باقی ابھی تو بہنوں کے سر کے…

تیرگی چیر کے نکلے گا رخِ تاب کوئی | درد بھری اردو شاعری

تیرگی چیر کے نکلے گا رخِ تاب کوئی جو سلامت نہیں چھوڑے گا یہاں خواب کوئی اس کی غربت کا تعین نہیں ممکن جس کا کوئی دشمن ہے نہ ہے حلقہء احباب کوئی ہنس یوں بھی نہیں آ پاتے سفر سے واپس راستے میں نہیں پڑتا کہیں تالاب کوئی لوگ مصروف ہیں…

شدتِ کرب سے دوچار ہیں تازہ تازہ | اردو شاعری

شدتِ کرب سے دوچار ہیں تازہ تازہ اہلِ مے خانہ گنہگار ہیں تازہ تازہ ہم ازل سے رہے اخلاق کے منصب پہ بلند آپ ہی صاحبِ کردار ہیں تازہ تازہ بزمِ وصلت ہے نہ محفل ہے شکیباوں کی پھول گلدان میں بیکار ہیں تازہ تازہ اُن سے کیا سیکھ سکو…

سمجھ آئیگی دنیا کی تمہیں کب اب خدا جانے | خوبصورت اردو شاعری

سمجھ آئیگی دنیا کی تمہیں کب اب خدا جانے نہ جانے روز انساں کتنے ہوجاتے ہیں دیوانے وہ دیکھو غیر کی محفل میں شاید لوگ اپنے ہیں ارے ہاں ہاں وہیں ! جو لگ رہے ہیں لوگ انجانے سمجھتے ہیں جہاں والے شمع سے عشق ہے ان کو جَلے جاتے ہیں لیکن…

شعر اچھا ہو گیا ہے پر یہ آدھا اس کا ہے | خوبصورت اردو شاعری

شعر اچھا ہو گیا ہے پر یہ آدھا اس کا ہے ایک مصرعہ میرا ہے اور ایک مصرعہ اس کا ہے دوست کہتے ہیں وہ تجھ میں اب بھی بستا ہے کہیں گفتگو تیری سہی لیکن یہ لہجہ اس کا ہے اس لیے بھی اس گلی کے تاجروں کی عید ہے اس گلی کی اک دکاں پر آنا جانا…