عشق کے ارض و سماوات سے ہجرت کر لی
اُس نے محفوظ مقامات سے ہجرت کر لی
ہر سُو آسیب زدہ گھر ہی نظر آتے ہیں
کیا مکینوں نے مکانات سے ہجرت کر لی ؟
ہائے افسوس تجھے دل میں بسائے رکھا
اور تُو نے تو مری ذات سے ہجرت کر لی
اُس کے دل کو بھی…
مدارس دین کا چہرہ مدارس تاقیامت ہیں
میرے اجداد کا ورثہ، میرے رب کی عنایت ہیں
مدارس مٹ نہ پائیں گے مدارس کم نہیں ہوں گے
عدوئے دین کے آگے کبھی سرخم نہیں ہوں گے
مدارس اک حقیقت ہیں کبھی مبہم نہیں ہوں گے
مدارس دین کے پیاسوں کی…
دنیا کے اس جہاں میں تنہا سا رہ گیا ہوں
ویران گلستاں میں تنہا سا رہ گیا ہوں
سارے ستارے روشن جس کے بہت ہی زیادہ
اس پیاری کہکشاں میں تنہا سا رہ گیا ہوں
ہر کوئی اپنی اپنی خوشیوں میں مست ہے یاں
خوشیوں کے اس سماں میں تنہا سا رہ گیا ہوں…
رحمتِ دو جہاں جیسا کوئی نہیں
ان کے رخسار پر اشک بہتے رہے
کھا کے پتھر دعائیں وہ دیتے رہے
دانت قرباں کیے، زخم سہتے رہے
امتی امتی پھر بھی کہتے رہے
رحمتِ دو جہاں جیسا کوئی نہیں
ایک ہی زندگانی ملی ہے اگر
ان کی گلیوں میں ہو…
شبِ سیاہ میں کچھ اِس لیے عیاں تھے ہم
زمیں پہ پھیلی ہوئی گَردِ کہکشاں تھے ہم
چراغ اور ہَوا میں نہ تھا گُریز کوئی
اک ایسی طرزِ ضیافت کے میزباں تھے ہم
کسی کسی کو سنائی دیے تھے حرف بہ حرف
کسی کسی کے لیے فجر کی اذاں تھے ہم
کچھ اِس…
ماں تیری عظمتوں پر خود کو نثار کردوں
میں تیرے نام اپنے لٙیْلُ و نٙہار کردوں
قدموں کی خاک تیرے پھر بھی نہ بن سکوں گا
چاہے میں اپنی ہستی گرد و غبار کردوں
تجھ کو ہر اک خوشی دوں ، رکھوں بچا کے غم سے
قربان تُجھ پہ اپنے باغ و بہار کردوں…