فانی دنیا سے پیار کر بیٹھے
اس کو سر پر سوار کر بیٹھے
تم محبت کیوں اس سے کرتے ہو؟
دل کو اپنے بیمار کر بیٹھے
دھوکہ کھایا ہے اس کے دھوکے سے
خود کو تم بے قرار کر بیٹھے
رات دن جستجو میں اس کی لگے
تم جوانی بھی خوار کر بیٹھے
تجھ سے…
بے نظیر و پاکباز و معتبر
آمنہ کے لعل سب کے راہبر
چاند چہرہ، گیسوئے عنبر، شمیم
مشک افشاں، دھوم جن کی ہر نگر
ظلمتیں چھائی ہوئی تھیں چارسو
اُنؐ کے آنے سے ہوئی روشن سحر
خوش مقالی، دلکشی اور گلفشاں
بات اُنؐ کی ایک اک ھے مفتخر
آل…
رسول پاک کے ساتھی صحابہ خوبصورت ہیں
وہ راہ حق کے سب راہی ، صحابہ خوبصورت ہیں
رضائے رب ملی سب کو یقینا میرا ایماں ہے
مہاجر ہوں یا انصاری ، صحابہ خوبصورت ہیں
میرے خدا کا جو لطف و کرم نہیں ہوتا
میں آج واصفِ شاہ امم نہیں ہوتا
نبی کے عشق میں دنیا ہمیں ستاتی ہے
نبی سے عشق ہمارا بھی کم نہیں ہوتا
بھٹک ہی جاتے یہ منزل سے قافلے والے
جو راہ میں ترا نقشِ قدم نہیں ہوتا
جو شخص اُن کی غلامی کے…