آشنائی کا اثاثہ بھی بہت ہوتا ہے
بھیڑ میں ایک شناسا بھی بہت ہوتا ہے
تم کو تفصیل میں جانے کی ضرورت ہی نہیں
دکھ بڑا ہو تو خلاصہ بھی بہت ہوتا ہے
ہم بھی کیا لوگ ہیں سب جھولیاں بھر لاتے ہیں
بے یقینی کا تو ماسہ بھی بہت ہوتا ہے
شکریہ…
مصطفی آئے تو ہو گئی روشنی
ہر نگر روشنی ہر گلی روشنی
یوں تو لائے تھے سارے نبی روشنی
آپ لائے مگر آخری روشنی
انکے چہرے کے انوار سے لی گئی
چاند کی چاندنی شمس کی روشنی
ہاں دین نبی پاک کی تلوار عمر ہیں
کفار پہ اللہ کی یلغار۔۔۔۔ عمر ہیں
اسلام کے حالات پہ مشکل جو بنی ہو
ہر سمت بغاوت کی جو اک لہر اٹھی ہو
پھر نصرت حق دین کے انصار عمر ہیں
کفار پہ اللہ کی یلغار عمر ہیں
دل میں نام عمر لب پہ نامِ عمر
جانتے ہیں مسلماں مقامِ عمر
اہلِ حق کے لیے نرم لہجہ رہا
باطلوں کے لیے انتقامِ عمر
کیسے دورِ خلافت چلاتے رہے
دیکھتے ہیں جو ہم اہتمامِ عمر