ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں یعنی دلچسپ اردو کی سب سے بنیادی پالیسی مسلکی و سیاسی منافرت سے ہٹ کر اسلام اور پاکستان کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔
2۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم جس میں موجود شاعری یا کالمز وغیرہ میں پیش کئے گئے موقف سے آپ اختلاف کر سکتے ہیں لیکن مخالفت نہیں ۔ اختلاف کرنا یا اختلاف ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔ اور اختلاف کرنے کی صورت یہ ہے کہ آپ اپنا موقف زیادہ خوبصورت انداز میں اسی پلیٹ فارم پر اشاعت کے لئے پیش کریں جس کے نتیجے میں آپ کو اور آپ کے موقف کو زیادہ پذیرائی ملے تو ادارے کے لئے یہ بات باعث مسرت ہے۔
3۔اگرچہ قوموں کی زندگی میں آئین نو سے ڈرنا اور طرز کہن پر اڑانا سہل پسند کام ہے اور اختلاف برداشت کرنا مشکل تر۔۔۔۔ لیکن اختلاف رائے سے نہ صرف ذہن و فکر کو جلا ملتی ہے بلکہ عقل و شعور کی نئی گتھیاں سلجھتی ہیں ۔ اور فکری جمود ٹوٹتا ہے۔ اس لئے ہر نسل کو چاہیے کہ اختلاف رائے کو برداشت کرنا سیکھے۔
4۔ سوشل میڈیا نے جہاں کتابوں کی اشاعت و طباعت کو کم کیا وہاں معلومات یا علم کو موبائل کی صورت میں باآسانی قارئین تک پہنچایا۔ اس وجہ سے تحاریر ، کالمز وغیرہ کی مقدار میں تو شدید اضافہ ہوا لیکن معیار میں شدید کمی دیکھنے کو ملی۔ اس پلیٹ فارم پر آپ کو مقدار کی بجائے معیار کی بنیادوں پر انتخاب نظر آئے گا ان شااللہ
5۔ امیزنگ اردو میں جہاں ایک طرف مسلکی و سیاسی منافرت سے بچاؤ کی تدبیر ہو گی وہاں عوامی معیار اور پسند کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے گا۔
5۔چونکہ یہ پلیٹ فارم گوگل پر ہے اس لئے اس کی پالیسی بھی گوگل کے سرچ انجن کی پالیسی کے مطابق ہے ، نہ کہ کسی ایک فرد، یا تنظیم کی خواہشات کے مطابق۔ یعنی جو مواد گوگل کے سرچ انجن کے موافق ہو گا وہی شائع ہو گا۔ اس لئے اگر آپ دریا میں رہتے ہوئے مگر مچھ سے بیر رکھنا چاہتے ہیں تو ہمارے بارے میں آگاہ رہیں ہم ایسا نہیں سوچتے۔
6 ۔ دلچسپ اردو آزادی اظہار کے ساتھ ساتھ وطن، مذہب اور اخلاقیات کے مروجہ پیمانوں کو مدنظر رکھے گا۔ اور ایسی کسی بھی تحریر کی حوصلہ افزائی نہیں کی جائے گی جو ذاتیات، کسی طبقے یا کسی ادارےکےخلاف تعصب کوپروان چڑھانے کا باعث بنے۔
7۔ امیزنگ اردو تمام لکھنے والوں کے حق اشاعت کا احترام کرتا ہے۔ اور کسی بھی تحریر کو بلاجواز شائع نہ کرنے کے عمل کو آزادی اظہار کے خلاف سمجھتا ہے۔ مگر کسی ناگزیر یا مخصوص صورتحال میں کالم نگار یا شاعر کی معیاری یا زبردست تحریر کی اشاعت سے معذرت بھی کی جا سکتی ہے۔
8۔ دلچسپ اردو پاکستان اور بیرون پاکستان ایسے تمام اصحاب کو جو اردو سے محبت کرتے ہیں، ایک ایسا ماحول مہیا کرنے کی کوشش کرے گا جس میں تمام اردو بولنے، لکھنے اور سمجھنے والے اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔
9۔ دلچسپ اردو میں شائع ہونے والی تمام تحاریر اور شاعری سوشل میڈیا یا کسی اور پلیٹ فارم پر استعمال کرنے کی مکمل اجازت ہے لیکن لکھاری یا شاعر کا نام تبدیل کرنے یا حذف کرنے کی اجازت نہیں۔ اور ایسی کسی بھی صورت میں امیزنگ اردو متعلقہ فرد، افراد یا ادارے کے خلاف کسی بھی ملک میں اسکے قانون کے تحت چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے